ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کو الٹی میٹم
ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور رکن اسمبلی کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ حکومت کو متنبہ کیاکہ اب مطالبات کی منظوری کے سوا کوئی بات نہیں ہوگی، اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو دھرنے کا دائرہ شہر میں پھیلا جائے گا، صوبائی حکومت اس کے لیے تیار رہے۔