حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ
حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کے روز خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں 74 روپے 52پیسے سے بڑھا کر سو روپے 10پیسے، ہائی سپیڈڈیزل 80 روپے 15پیسے سے 101روپے46 پیسے، مٹی کا تیل 32روپے 56پیسے سے 59روپے 6پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 38روپے14پیسے سے بڑھا کر 55روپے 98پیسے ہوگئی ہے۔