حکومت سے کامیاب مذاکرات، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم
اسلام آباد: حکومت سے کامیاب مذاکرات اور انکم ٹیکس کم ہونے کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی جس کے نتیجے میں ملک میں پٹرول بحران کا خدشہ ٹل گیا آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی 2 روز سے ہڑتال جاری تھی اور ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی گئی تھی، تاہم آج وزیر توانائی حماد اظہر اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکومت نے آئل ٹینکرز پر انکم ٹیکس تین فیصدسے کم کرکے دو فیصد کردیا جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔