ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین لگوالی
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین لگوالی۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق علی خامنہ ای نے ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کی بیرون ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین لینے میں کوئی دلچسپی نہیں اس لیے بہتر ہےکہ ایران کی اپنی ویکسین کا انتظار کیا جائے کیونکہ ہمیں اپنے قومی وقار پر فخر کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے جنوری میں امریکا اور برطانیہ کی کورونا ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ مغرب پر عدم اعتماد تھی۔