کاپی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ،رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شارٹ فلم فیسٹیول ایک نئی شروعات ہے،فوادچودھری سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں،پاکستان کی فلم انڈسٹری شروعات میں غلط راستے پر چل پڑی تھی،ہم نے پڑوسی ملک کی فلموں کی کاپی بنانا شروع کی،کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی اوریجنل کی ویلیو ہوتی ہے، نصرت فتح علی خان کو فنڈ ریزنگ کیلئے ہر جگہ ساتھ لے کر جاتا تھا،دنیا میں آئیڈیاز کو پذیرائی ملتی ہے،نصرت فتح علی خان دنیا میں ایک بڑا نام تھے،چاہتا ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی ایک نئی سوچ لے کرآئے کرکٹ کے دوران کہا جاتاتھا ہم انگریز سے نہیں جیت سکتے اس سوچ کے بعد ہم جیتا ہوا میچ ہار جاتے تھے،دنیا میں رسک لینے والا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بڑے بڑے سیاستدانوں کو اپنے ملک کا پتہ ہی نہیں ،ہمارے سیاستدان چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں،ماضی میں امریکہ کیلئے جنگ بھی لڑرہے تھے اور لوگ ہمیں ہی برا کہہ رہے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگست میں پی ٹی آئی کی حکومت کے 3سال مکمل ہورہے ہیں،ہم نے جس طرح کی جنگیں لڑی اس کو ہم بیان نہیں کرسکے،دنیا میں ہماری شہادتوں اور قربانیوں کا تذکرہ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونا چاہیے14اگست کو پی ٹی وی، ریڈیو اور اے پی پی کو ڈیجیٹل کریں گے کراچی میں فلم اسکول بنا رہے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے کئی قربانیاں دیں، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے،