کینیڈا : چاقو بردار افراد کا پاکستانی نژاد شہری پر حملہ، داڑھی مونڈھ ڈالی, زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل
کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد مسلمان شخص کو شدید زخمی کردیا اور اس کی داڑھی بھی مونڈھ دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر سسکٹون کے رہائشی پاکستانی نژاد شخص پر چہل قدمی کے دوران دو چاقو بردار افراد نے حملہ کر دیا جس کے باعث کاشف کے ہاتھ پر گہرے زخم آئے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پاکستانی نژاد شخص کی داڑھی بھی مونڈھ دی۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاتھ میں 14 ٹانکے آئے ہیں۔