امپورٹڈ وزیر خزانہ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس طرح حالات بہتر کیے جائیں.قاسم سوری
سراج الحق کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری کا ردعمل، پی ڈی ایم کی حکومت نے دو ہفتے کے اندر 85 روپے پٹرول اور 120 روپے ڈیزل مہنگا کر دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں بجلی موجود تھی لوڈشیڈنگ کا نام و نشان نہیں تھا، سراج الحق نے کہا تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں،یہ بات کھلی آنکھوں سے کوئی ماننے کو تیار نہیں ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کئے گئے جن کو دنیا بھر میں سراہا گیا ، سراج الحق لوگوں کو یہ بھی بتائیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سب سے زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر تھے، ملک میں سرمایہ کاری آئی اور پاکستان ترقی کر رہا تھا، تحریک انصاف کی حکومت میں کامیاب جوان، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈ جیسے عوام دوست منصوبے شروع کیے گئے، سراج الحق لوگوں کو یہ بھی بتائیں کہ یہ جو امپورٹڈ سرکار مسلط کی گئی ہے یہ امریکہ کی ایما پر عوام کا خون چوسنے آئے ہیں، امپورٹڈ وزیر خزانہ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس طرح حالات بہتر کیے جائیں، اس نظام میں امیر چوری کرکے بچ رہا ہے اور غریب طبقہ پس رہا ہے، تحریک انصاف نے ملک میں ایک تعلیمی نصاب متعارف کروایا،امیر غریب طبقے میں فرق کو ختم کیا ، عمران خان کی حکومت میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، عمران خان نے جواں مردی سے اسلاموفوبیا کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑا. عمران خان نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدمہ لڑا اور کشمیریوں کی موثر آواز بنا، تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر پر ظلم ڈھانے کے حوالے سے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا، امپورٹڈ سرکار کا وزیر خارجہ بلاول زرداری بھارت سے تعلقات بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، سراج الحق اگر مہنگائی کے خلاف مارچ کر رہے ہیں تو حق و سچ کی بات کریں پوری قوم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لینے کے لیے متحد ہے، امپورٹڈ سرکار اپنے کرپشن کے کیسز بچانے کے لیے اقتدار پر قابض ہوئی ہے،قاسم خان سوری