کورونا: مثبت کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 21.71 فیصد پہنچ گئی
اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔