مختلف شہروں میں عوام کا احتجاج، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوسکا، بجلی کی گھنٹوں بندش کا سلسلہ بدستور جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور بجلی کی طلب اور پیدوار میں فرق ساڑھے چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد شہری علاقوں میں بارہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے سے بھی زائد بجلی بند کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری نے بھی بجلی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کئی روز سے عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملسم لیگ نون نے بھی اس حوالے سے حکومت کو چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔