کراچی پولیس نےگزشتہ شب مشاعرے میں فائرنگ کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا ۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں گذشتہ شب متحدہ قومی مومنٹ کے مشاعرہ کے باہر ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ملزم کامران ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا تھا۔پولیس نےآج شاہ رسول کالونی میں چھاپہ مار کر ملزم منیر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا،ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔