اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کےتمام ممالک کیلئےسود مند ہے۔ پاک ایران برادرانہ تعلقات کوشراکت میں تبدیل کرناوقت کی ضرورت ہے:نوازشریف

پاکستان ایران مشترکہ بزنس فورم کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف، ایرانی صدر حسن روحانی وفاقی وزرا ،ایرانی وفد کے اراکین دونوں ملکوں کےتاجر،سرمایہ کار اور ایوان تجارت کے اراکین شریک ہوئے۔ بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ صدر حسن روحانی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ پاک ایران برادرانہ تعلقات کو شراکت میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ عالمی تجارت میں مسلم ممالک کا حصہ بہت کم ہے۔ دونوں ممالک پانچ سال میں تجارت سے بھر پورفائدہ اٹھا کر تجارت کے حجم کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔۔ انکا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کے تمام ممالک کیلئے فائد مند ہے۔ ملک میں معاشی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے دہشتگردی اور توانائی کے بحران سے نمنٹنا ہوگا۔ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ بزنس فورم کے انعقاد پر وزیراعظم اور منتظمین کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی اور پاکستان کا معاشی استحکام ایران کا معاشی استحکام ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کو خوشحال اورترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں۔ ایران صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی اقتصادی ترقی ہی خطے کیلئے بہتر ہے۔ پاکستان اور ایران باہمی تعاون سے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔