باکمال لوگ لاجواب سروس،قومی ایئرلائن کی بیشترپروازیں تاخیرکاشکارہونےلگیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں میں تاخیر معمول بنتا جا رہا ہے، پی آئی اے کی پرواز تھری ون ٹو کو رات گیارہ بجے کراچی سے لاہور روانہ ہونا تھا، جو تاخیر کا شکار ہوگئی، بالآخر مسافروں کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں احتجاج کیا گیا، اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے پرواز گیارہ گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ کردی، "باکمال لوگ لاجواب سروس" کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے تھری زیرو ٹو بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے سیون ڈبل ون اور کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے تھری فائیو زیرو ایک ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں، جبکہ کراچی سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے سیون ڈبل ون بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی
پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 782ٹیکسی کے دوران جیٹی سے ٹکرا گئی،ائیر لائن ذرائع کے مطابق ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ کے خون کے نمونے کے لیے گئے
ائیر لائن ذرائع کے مطابق ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کا دروازہ بھی نہیں کھل پایا اور مسافر پھنسے رہے، تاہم ڈیڑھ گھنٹے بعد دروازہ کھول کر طیارےسے 300سے زائد مسافروں کو بحفاظت اتارلیا گیا۔
سول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ کے خون کے نمونے حاصل کر لیے تاکہ معلوم ہوسکے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت وہ پورے ہوش وحواس میں تھا یا نہیں؟ پائلٹ کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا پالپا نمائندگان کی موجودگی میں چیک اپ کرانے پراصرارہے۔