پشاورکےمضافاتی علاقےسربند میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزنےجرائم پیشہ عناصرکےخلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا

پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس میں لیڈیز پولیس، سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی حصہ لیا، اس موقع پر انتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اے ایس پی حیات آباد کے مطابق گرفتار افراد میں ایک اشتہاری ملزم اور سولہ غیرقانونی مقیم افغان باشندے شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی، دوسری جانب داؤد زئی کے علاقے میں بھی پولیس نے گشت کے دوران انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم سمیت سولہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے ایک دستی بم، ایک کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کر لئے