گوجرانوالہ میں جعلی پیرنےجن نکالنےکےبہانےمعمر شخص کوزندہ جلا ڈالا

گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ کے رہائشی ساٹھ سالہ محنت کش عبدالستار کو کچھ عرصہ سے دورے پڑتے تھے۔ عبدالستار کےاہل خانہ نے اسے ڈاکٹر کے پاس لیجانے کی بجائے جعلی پیر کو گھر بلوایا جعلی پیر نے کمرے میں آگ جلائی اور بیمار شخص کو آگ میں ڈال دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔زخمی شخص کی چیخیں سن کر اہل خانہ نے کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں عبدالستار کی نعش موجود تھی، آگ لگنے کے باعث عبدالستار کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس چکا تھا جبکہ عامل سائیں بابا اپنے ساتھیوں سمیت غائب تھااطلاع ملنے پر تھانہ باغبانپورہ پولیس نے نعش کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے جعلی عامل اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کی اور اسے حافظ آباد روڈ سے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔