پاکستان کرکٹ ٹیم متحد ہوکر نہیں کھیلی، اس بارے میں چہ مگوئیاں تو پہلے ہی کی جارہی تھیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک نے نمبر 3 پر کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کپتان آفریدی نے شعیب ملک کو نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے کے لیے کہا تھا، شعیب ملک نے کپتان کی بات نہیں مانی اور نمبر 6 پر بیٹنگ کرنے پر اصرار کیا، سینئر کھلاڑی کے اس ٹال مٹول کا کیا نتیجہ نکلا، یہ سب جانتے ہیں کہ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا تھا کہ وہ ٹیم کیلیے ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہیں شعیب ملک ٹیم میں گروپنگ تو خوب کر لیتے ہیں،،لیکن فاسٹ باؤلرز اور نئی گیند کا سامنا کرنے سے گھبراتےہیں عمر اکمل کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے وہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں صرف اپنی باری کیلیے کھیلتے رہے ،،جب انہیں کینگرو لیگ سپنر زمپا کیخلاف اٹیک کرنے کا کہا گیا تو ہٹ مارنے کے بجائے دفاعی انداز اختیار کیا
ورلڈ کپ سےآؤٹ ہونےکےبعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اندرونی کہانیاں منظرعام پرآتی جارہی ہیں
Mar 26, 2016 | 17:09