کراچی کی احتساب عدالت نےڈاکٹرعاصم کیخلاف دوریفرنسزکی سماعت میں نامزد ملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کیس میں نیب کی جانب سے پراسیکوٹر نے وکلا کو دونوں ریفرنسز کی کاپیاں فراہم کردیں۔ عدالت نے نامزد ملزمان بشارت مرزا،زاہد مختار اور یوسف انصاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے تینوں ملزمان سے متعلق فیصلہ اٹھائیس مارچ کو سنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب کی جانب سے تیرہ ارب روپے کی کرپشن پر ریفرنس دائر کئے گئے ہیں۔ ریفرنسز میں ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی زہیر صدیقی ،شعیب وارثی اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کے نام شامل ہے۔