بھارت کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پرامریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا میزائل تجربہ خطے کی نیوکلیئرسیکیورٹی کیلیے خطرہ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرکاکہنا ہے کہ امریکا ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جس سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہو۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بھارت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان نے پاکستان کی جانب سے ایٹمی مواد کے تحفظ کے ترمیمی کنونشن 2005ء کی توثیق کے اعلان کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ امریکا آئندہ ہفتے ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلیے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کا منتظر ہے۔
بھارت کا میزائل تجربہ خطےکی نیوکلیئرسیکیورٹی کیلیےخطرہ ہے:مارک ٹونر
Mar 26, 2016 | 17:36