آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی فاٹا، بالائی کےپی، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی کےپی، بالائی پنجاب، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران بالائی پنجاب اور بالائی کے پی میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، جبکہ بونجی اور گلگت میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج بالائی کےپی کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائنڈنگ کا بھی خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی فاٹا، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، کےپی، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی، گزشتہ روز مٹھی، لسبیلہ، تربت اور چھور میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔