آسٹریلیا دریافت کرنے والے برطانوی ملاح کا ویسٹ کوٹ پانچ لاکھ پچھتر ہزار آسٹریلین ڈالرز کی قیمت پر نیلامی کیلئے پیش۔۔۔۔

Mar 26, 2017 | 09:55

ڈھائی سو سال پرانایہ ریشمی ویسٹ کوٹ برطانوی ملاح کیپٹن جیمز کک کے زیر استعمال رہا ہے،،، یہ کوٹ کیپٹن جیمز کے قتل کے بعد ان کے خاندان نے سن اٹھارہ سو پینتیس تک سنبھال کر رکھا جس کے بعد سن انیس سو بارہ میں ایک برطانوی صنعت کار نے اسے خریدا اور سڈنی کے موسیقار روبی رچ کو دے دیا،،، اس کے بعد یہ نیلامی کیلئے کیسے پہنچا اس بارے میں منتظمین نے معلومات دینے سے انکار کردیا،،، کیپٹن جیمز کک آسٹریلیا پہنچنے والے پہلے یورپی شخص تھے وہ سن سترہ سو اناسی میں ہوائی کے چیف کو اغوا کرنے کی کوشش کی دوران مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں