ہانگ کانگ میں ایک شاپنگ مال کا برقی زینہ الٹنے سے اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔۔

Mar 26, 2017 | 15:28

بوٹو میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور عمارت کے تراسی گھر تباہ ہوگئے،،، حادثہ پیش آنے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،،، ریسکیو ورکرز نے دو سو انسٹھ افراد کو بلڈنگ سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا،،،دھماکے سے لگنے والی آگ اور عمارت کے ملبے تلے دب کر پانچ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔ ہانگ کانگ کے ایک شاپنگ مال میں لوگ برقی زینے پر چڑھ کر اوپر کی منزلوں کی جانب گامزن تھے کہ اسی دوران زینے میں کچھ گڑ بڑ پیدا ہوئی اور وہ الٹا چلنا شروع ہوگیا،،، برقی زینہ اتنی تیزی سے الٹا گھوما کہ لوگ دھڑا دھڑ ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگے،،، شاپنگ مال میں پیش آنے والے اس حادثے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں