چوہدری نثار وہ ہیں جو آپ کی پچھلے دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں,وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب

Mar 26, 2017 | 21:15

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا شرجیل میمن صاحب آپ اپنی چوری اور کرپشن کو چھپانے کے لیے شور کیوں مچا رہے ہیں۔چوہدری نثار پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے کہا شرجیل میمن صاحب قوم کو جواب دیں چوری اور کرپشن کیوں کی۔ چوہدری نثار وہ نام ہے جو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں۔مریم اورنگ زیب نے کہا شرجیل میمن صاحب آپ جتنا شور مچا لیں آپ چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ جواب تو دینا ہو گا۔آپ لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں

مزیدخبریں