پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ہوگیا،
پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ہوگیا، شہر قائد کے باسی بھی خوشی سے سرشار
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد غیر ملکی کھلاڑی رات گئے اپنے وطن واپس جانا شروع ہو گئے، وطن واپس روانہ ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے لیام ڈائوسن، کرس جارڈن، ویسلز، شبیر رحمان جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سیموئل بدری، سمیت پٹیل اور اسٹیفن فن وطن واپسی کیلئے ائیرپورٹ روانہ ہو گئے، پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑی کپتان ڈیرن سمی کے ہمراہ نجی ہوٹل روانہ ہوئےدوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ گورنر سندھ محمد زبیر کی دعوت پر نیشنل اسٹیڈیم سے گورنر ہاوس پہنچی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، جے پی ڈومنی، لیوک رونچی، شاداب خان اور دیگر کھلاڑیوں نے کوچ وقار یونس کے ہمراہ گورنر سندھ سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم کو بہترین کھیل پر سراہا، انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے پاکستان آمد پر اظہار تشکر کیا جس کے بعد کھلاڑی ہوٹل روانہ ہوگئے