پی ایس ایل تھری میں جیت پُرامن پاکستان کی ہوئی:شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا پُرامن انعقاد پاکستانیوں کی کھیلوں سے محبت کاثبوت ہے، قوم نے اپنےعزم کا اظہار کرکے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے۔ شہازشریف نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو بائیس کروڑ عوام کی فتح قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پُرامن پاکستان کے لیے پوری قوم نےلازوال قربانیاں دی ہیں۔ قوم کی قربانیوں سےپاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔ پی ایس ایل تھری میں جیت پُرامن پاکستان کی ہوئی ہے۔ ملک میں آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔