عازمین حج کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لیے کیمپ لگا دیا گیا
لاہور کے حاجی کیمپ میں عازمین حج کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا، ابتدائی روز ایک ہزار شہریوں کو ڈاکٹر عبدلواحد نے مناسک حج سے آگاہ کیا۔۔ تربیت میں نوافل،،عبادات، احرام باندھنے کا طریقہ اور فضیلت پر تفصیلی لیکچر دیئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر حج کے مطابق دس روز کے دوران لاہور شہر سے پینتیس ہزار سے زائد جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ اسی ہزار عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔۔ لاہور کی طرح دیگر اضلاع میں بھی حاجی کیمپس میں تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے