وادی نیلم میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع
وادی نیلم میں سیاحوں کی ا?مد کا سلسلہ شروع۔ سیاحتی مقامات پر رونقیں بحال۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ سے وادی نیلم میں سیاحتی سر گرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح وادی نیلم کا رخ کر رہے ہیں۔ سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔ بازاروں تجارتی مقامات کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ عوامی احتجاج پر شاہرائے نیلم پر چیک پوسٹوں پر روکنے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔ عوام کی طرف سے نیلم کی سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امن عامہ کی بحالی اور سیاحوں کو سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔