سابق وزیر اعظم کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت جاری

سپریم کورٹ میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے،جہاں نواز شریف کے غیر ملکی ڈاکٹر لارنس کے خط کی کاپی عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ خط تو عدنان نامی شخص کے نام لکھا گیا ہے،اس خط کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟ مصدقہ ہونے کا ثبوت نہیں ہے، یہ خط ایک نجی شخص نے دوسرے نجی شخص کو لکھا گیا ہے۔ خواجہ حارث بتائیں کہ یہ خط شواہد کے طور پر کیسے پیش کیا جا سکتا ہے، جس پر وکیل نواز شریف خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس خط پر انحصار نہیں کررہے، خط کو عدالت میں پیش کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ نواز شریف کی صحت خراب ہونے پر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا