ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم نیب راولپنڈی میں پیش

ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم سوالات کررہی ہے،نیب نے شاہد خاقان عباسی کو مارچ کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا تھا، سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک ہونے کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے مارچ کے آخری ہفتہ میں تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کو 75 سوالوں پر مبنی سوالنامہ بھی دیا گیا تھ