پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگرمل مافیا کا راج تھا، عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو113 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کاشت کاروں کوگزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کیے ہیں، کاشت کاروں کو بقایا واجبات بھی جلد اداکر دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔