شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، میرے لیےاعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی خزانےکولوٹا، میں نے بطور وفاقی وزیر جو ریسرچ کی وہ دی، اب نیب نےفیصلہ کرناہے۔ شیخ رشید نے بلاول کےٹرین مارچ پر طنز کرتے ہوئے کہا مجھےبلاول کو ٹرین پر لانا تھا میں اس کام میں کامیاب ہوگیا، چند سو لوگوں کو ٹرین پر سوار کرکےوہ خود کو ہیروسمجھ رہے ہیں ، کرپشن ان کی سیاست کی چتا کو آگ لگادےگی، آج نوازشریف کیس کا اہم فیصلہ ہے جوقانون اور آئین کہےگاوہی ٹھیک ہوگا۔