بلاول کی قیادت میں کاروان بھٹو چل پڑا، کینٹ سٹیشن پر جیالوں کا جشن
پیپلزپارٹی نے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی، بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو چل پڑا، دوران سفر وہ 25 مقامات پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنان کی آمد اور ان کے استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ کاروان بھٹو کراچی سے لاڑکانہ تک ہوگا، عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا گڑھی خدا بخش میں ہم بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے، بھٹو کل بھی زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے، بھٹو کے نام کو عوام کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، ذوالفقار علی بھٹو نے شہادت قبول کی مگر سر نہیں جھکایا۔ پیپلزپارٹی کے کاروان بھٹو مارچ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لئے سہولتوں سے آراستہ سپیشل سیلون تیار کیا گیا ہے، سپیشل سیلون میں آرام کے لئے ایک بیڈ، بیٹھنے کے لئے صوفہ سیٹ، گرمی سے بچاؤ کے لئے ایئر کنڈیشنر لگایا گیا ہے جبکہ سیلون میں الگ واش روم کی سہولت بھی موجود ہو گی۔