ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے ذوالفقاربھٹونےجان دیدی لیکن نظریےسےیوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان کےوزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سب کا، ملیر کے جانثاروں کا بی بی کے کارکنوں کا شکرگزار ہوں، آپ سب استقبال کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں، 4 اپریل کو بھٹو کاچالیسواں یوم شہادت ہے، ہم ہرسال گڑھی خدابخش پہنچتے ہیں، ہم اس سال بھی بڑی تعدادمیں گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے، شہید ذوالفقاربھٹو نے آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیر جمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دار پر لٹکادیا، انھوں نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا۔