شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور: ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل شہبازشریف نے موقف اپنایا کہ نیب نے جب شہباز شریف کو بلایا شہباز شریف پیش ہوئے پھر بھی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔