ترکی روس سے میزائل دفاعی نظام کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ امریکا جو کچھ بھی کہتا رہے، ترکی روس سے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔انھوں نے یہ بات ترک نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو میں کہاکہ ترکی کے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے لیے اصرار کے ردعمل میں امریکا نے اس کو ایف 35 لڑاکا جیٹ مہیا کرنے کا عمل منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترکی کا یہ مو¿قف ہے کہ امریکا اور رو س کے ساختہ دونوں میزائل دفاعی نظام ایک دوسرے کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ایس -400 میزائل دفاعی نظام کی ڈیل صدر رجب طیب ایردوآن اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان گرم جوش تعلقات کی اہم علامات میں سے ایک ہے۔دونوں صدور شام میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے بھی کوشاں ہیں۔