نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ ، حکومت کا پہلاردعمل

ترجمان وزیراعلیِ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیِ عثمان بزدار نے فیصلے پرفوری عملدرآمد کاحکم دیا ہے فیصلہ موصول ہوتے ہی اس پرعمل ہوجائے گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ جیل میں نوازشریف کیلئے کارڈیک یونٹ موجود تھا، نوازشریف کے چیک اپ کیلئے اکیس ڈاکٹرڈیوٹی پرتھے لیکن نوازشریف نے ایک دن بھی ان سے بلڈپریشرچیک نہیں کرایا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں آج سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ نواز شریف کی ضمانت 6 ہفتوں کیلئے منظور کی گئی ہے۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے8 ہفتوں کے لیے ضمانت کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی۔ عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس دوران نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔