کورونا وائرس:پنجاب حکومت کا پروفیشنلز کو اسپیشل رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پروفیشنلز کو اسپیشل رسک الاؤنس دیا جائے گا،مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مثبت رویے اور عمل کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحس چوہان نے کہا کہ بزدارحکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے بھرپورعملی اقدامات کر رہی ہے،یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں بارہ سو بستروں پر مشتمل قرنطینہ بنایا گیا ہے جبکہ کیمپ جیل میں سو بستروں کا اسپتال بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ڈی جی خان سے چھ سو سے زائد زائرین جلد قرنطینہ سے اپنے گھروں کو منتقل ہو رہے ہیں جبکہ اب تک پاکستان میں کورونا کے اکیس مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں