شمالی کوریا کا دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا کی جانب سے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کے ساحل میں دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا جو امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا میزائل تجربہ ہے۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت شمالی کوریا پر میزائل تجربے پر پابندی عائد ہے اور تجربہ کرنے کی صورت میں اسے دھمکی تصور کیا جائے گا۔