پی ٹی سی ایل کا کال چارجز بڑھانے کا اعلان
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا۔پی ٹی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20 پیسے اضافہ ہوگا اور فی منٹ کال چارجز 1.50روپے ہوں گے۔پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز میں 15 پیسے اضافہ ہوگا جس کے بعد لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65 روپے ہوں گے۔