مصر میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، 32 افراد جاں بحق
قاہرہ: مصر میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم سے32 افراد جاں بحق جبکہ 66 زخمی ہوگئے۔ تصادم سے متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق دو مسافر ٹرینوں میں تصادم مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے چار سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں سوہاگ کے مقام پر ہوا۔ ریلوے سیکیورٹی کے مطابق ایک ٹرین پہلے سے سوہاگ میں کھڑی تھی۔ کسی مسافر نے ایمرجنسی بریک کھینچا تھا۔جبکہ پیچھے سے دوسری ٹرین آکر ٹکراگئی۔تصادم کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کی متعد بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریسکیو نے ملبے سے32 سے زائد لاشیں اور66 افراد کو زخمی حالت میں نکالا۔