حکومت گراؤ مشن، نون لیگ کے لانگ مارچ کا آج لاہور سے آغاز
حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں نون لیگ آج لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جس کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہبازکریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، لیگی کارکنوں کا دو بجے ماڈل ٹاؤن سے روانگی کا پلان ہے۔ شہر بھر میں لانگ مارچ کے حوالے سےبینرز آویزاں کر دئے گئےہیں، شاہدرہ، اسلامپورہ، فیروزپور روڈ، ٹھوکرنیازبیگ، باغبانپوری، سلطان پورہ، شاد باغ سمیت مختلف مقامات پر لانگ مارچ کے بینرزآویزاں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اپنےحلقوں سے ریلیوں کی صورت میں تین مختلف مقامات پر پہنچ چکے ہیں۔ شہر کے زیادہ تر رہنما اور ارکان اسمبلی کومسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔