اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے،رپورٹ

Mar 26, 2022 | 15:01

Faiqa Arshad

اسلام آباد میں جلسوں سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے رپورٹ جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے یوآئی نے سری نگر ہائی وے بلاک نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ لیکن یقین دہانی کے باوجود جے یو آئی سرینگر ہائی وے اور سروس روڈ بند کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری نگر ہائی وے اور سروس روڈ بند کرنے پر جے یو آئی کوشوکاز نوٹس جاری ہوچکا۔شوکاز نوٹس پر جے یو آئی سیکریٹری نے سری نگر ہائی وے بند نہ کرنے کا خط لکھا ہے۔

مزیدخبریں