ویمنز ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی بدترین کارکردگی سامنے آئی ہے ، ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم 266 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، گرین شرٹس کی یہ ٹورنامنٹ میں چھٹی شکست ہے۔ ہفتہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 26 ویں میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ اوپنر بیٹر سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز بنائے، پاکستان ویمنز کی جانب سے ندا ڈار نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ قومی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، ندا ڈار 50 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔