مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فوٹوگرافی کیلئے اصول متعارف

وزارت نے واضح کیا کہ دو مقدس مساجد میں فوٹو گرافی کے آداب میں دوسروں کو ان کی اجازت کے بغیر نہ دکھانا شامل ہے۔ عبادت کے متعلق فلم بندی میں مشغول نہ ہونا ہوگا تصویر کے لیے رکنے سے بھی گریز کرنا ہوگا تاکہ ہجوم کا باعث نہ بنے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہےجو لوگ نسک ایپ کےذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔