چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،
عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جہانگیرترین،عارف علوی،فوادچودھری،نعیم الحق،شیریں مزاری اوردیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی بجٹ اوراقصادی سروے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،وفاقی بجٹ پراسدعمرردعمل دیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف جمعہ کوایک روزہ دورے پرپشاورجائیں گے جہاں انھیں وزیراعلی ہاؤس ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے حاصل کئے۔ حکومت نوے فیصد ریونیوبالواسطہ ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے،انھوں نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہوا۔ حکومتی پالیسیوں نے چارسال میں عام آدمی کی کمرتوڑکررکھ دی۔