آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
ملک میں گرمی نے پوری آب و تاب کے ساتھ اپنا زور دکھانا شروع کر دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور مزید کئی روز تک میدانی علاقوں میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی، تاہم گزشتہ روز مالاکنڈ اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔