جنوبی فلپائن: عسکریت پسندوں اور منیلا کی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری،41افراد ہلاک
فلپائنی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ مراوی شہر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی میں اب تک کل 44 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں 31 شدت پسند اور 11 فوجی شامل ہیں۔ منیلا حکام کے مطابق مراوی میں عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وابستگی رکھنے والے عسکریت پسندوں کے ہمراہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے کچھ گروہ بھی شامل ہیں۔ اس شہر میں عسکریت پسند وں نے کئی عمارتوں کو آگ لگانے کے علاوہ ایک پادری اور گرجا گھر میں موجود عبادت گزاروں کو بھی مغوی بنا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ مراوی میں ان عسکریت پسندوں نے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ فوج ان عسکریت پسندوں کے خلاف ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔