چین میں قتل کے مجرم پولیس کے سربراہ کو موت کی سزا دے دی گئی۔
چینی حکومت نے ایک علاقائی پولیس کے سربراہ ڑاو¿ لیپِنگ کو قتل کے جرم میں عدالت کی طرف سے سنائی گئی موت کی سزا پر عمل کر دیا ہے۔ چین کے مقامی میڈیا کے مطابق لیپنگ نے 3 دہائی قبل اپنی ایک جونیئر ملازمہ کا قتل کیا تھا۔ لیپِنگ کو قتل کے علاوہ رشوت ستانی اور غیرقانونی اسلحہ و بارود اپنے قبضے میں رکھنے کے الزامات کا بھی سامنا تھا۔ لیپِنگ نے جونیئر ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ وہ چینی علاقے اندرونی منگولیا کی پولیس کے 7 برس تک سربراہ رہے تھے۔ پولیس افسر کو موت کی سزا دینے کا اعلان چین کے سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا۔