آئس کریم کی ویلیوایشن رولنگ جاری
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے آئس کریم کی ویلیوایشن جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کی شق 25A کے تحت آئس کریم کی رولنگ نمبر 1167/2017 جاری کر دی گئی ہے۔ ویلیوایشن رولنگ کے مطابق درآمد کی جانے والی موون پک آئس کریم (ایسرٹیڈ فلیور) کی درآمدی ویلیو 6.20 ڈالر فی کلوگرام ، درآمد کی جانے والی لندن ڈیری آئس کریم (ایسرٹیڈ فلیور) کی درآمدی ویلیو 4.05 ڈالر فی کلوگرام ، درآمد کی جانے والی آئس کریم (ایسرٹیڈ فلیور ) 4 ڈالر فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے