وسیقاروجاہت عطرے کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ وجاہت عطرے نے تین ہزار سے زائد فلمی گیتوں کی موسیقی ترتیب دی
وجاہت عطرے موسیقار رشید عطرے کے صاحبزادے تھے ان کا شمار فلم انڈسٹری کے چند موسیقاروں میں ہوتا ہے جن کے سپرہٹ نغمات کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔ وجاہت عطرے نے اپنی فنی زندگی کا آغاز انیس سو سڑسٹھ میں فلم پرستان سے کیا اور پھر ترقی کے منازل طے کرتے گئے۔ انہوں نے مکھڑا ، چن وریام ، نوکر وہٹی دا، شیرخان، صاحب جی، سالا صاحب، چڑھدا سورج اور عشق خدا جیسی لازوال فلموں میں اپنی دھنوں کا جادو جگایا۔وجاہت عطرے کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جبکہ اس کے علاوہ وہ کئی ایوارڈز حاصل کر چکے تھے۔ وجاہت عطرے گزشتہ برس عارضہ قلب اور فالج کے باعث انتقال کرگئے تھے۔