کئی علاقے زیر آب آگئے اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، تعلیمی ادارے و کاروباری مراکز بند
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان عمان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان میکونو عمان سے بھی ٹکرا گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔متاثرہ علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔