نگران وزیراعظم کی نامزدگی کا پہلا مرحلہ ناکام رہنے پردوسرے مرحلے کی کارروائی کا آغاز
نگران وزیراعظم کے معاملے پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے ناکام رہنے کے بعد دونوں جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کے تقررکیلئے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے اپوزیشن کے چارنام بھیجے جائیں گے خورشید شاہ نے بتایاکہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے نوید قمراورشیری رحمان کے نام بھجوائے جائیں گے جبکہ کمیٹی میں تحریک انصاف اورایم کیوایم کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل کیا جائے گا ، شاہ محمود قریشی نے پیر کو پارلیمانی کمیٹی کے نام بھیجنے کا عندیہ دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئے پی ٹی آئی سے شاہ محمود قریشی اورایم کیوایم سے فاروق ستارکے ناموں کے امکان ہے پارلیمانی کمیٹی بھی نگران وزیراعظم کے نام پراتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا